شکر گڑھ میں باپ نے2بیٹیاں نالے میں پھینک دیں
نارووال میں سفاک باپ نے اپنی دو بچیوں کو نالے میں پھینک دیا۔ ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری کو بچالیا گیا۔پولیس کے مطابق امجد نامی شخص گھر سےبچیوں کو برگر کھلانے کے بہانے لے کر گیا اور جب واپس آیا تو بچیاں ساتھ نہیں تھیں، اہل خانہ کے پوچھنے پر پہلے ٹال مٹول سے کام لیا اور پھر اعتراف کرلیا کہ بچیوں کونالے میں پھینک دیا ہے۔اہل خانہ نالے پر پہنچے تو ایک 8 سالہ بچی مریم سردی کی شدت برداشت نہ کرسکی اور دم توڑ گئی جبکہ دوسری بچی 12 سالہ زینب کو بچالیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔