وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مالم جبہ میں عالمی ’سکی‘ چیمپئن شپ منعقد کروا کر ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بہترین وزیر اعلیٰ ہیں۔
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرا راہنمائوں جناب ابرار کیانی، اقبال طاہر اور اصغر برہان نے یس اردو کو انٹویو دیتے ہوئے پاکستان میں انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کامیاب ترین اور وژنری وزیر اعلیٰ ہیں جن کی کامیابی کو سبوتاژ کرنے میں ن لیگی مرکزی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر پھر بھی اتنا بڑا سکی ایونٹ ان کی کامیاب حکمت عملی کی مثال ہے جس میں ۹ بڑے ملک شریک ہو رہے ہیں۔
جبکہ مرکز میں کرپٹ حکومت اور نجم سیٹھی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔سری لنکن ٹیم پر حملہ اورذمہ داری قبول کرنے والے دہشتگرد شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کے پالتو تکفیری ٹولہ ہیں۔جن کو بچانے کیلئے پنجاب حکومت نے ساری توانائیں صرف کردی ہیں