پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے ، پی ایس ایل اس کا ذریعہ ہے ، فائنل لاہو رمیں کرالیا تو امید ہے اسی سال غیر ملکی ٹیمیں بھی آئیں گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نےامید ظاہر کی کہ پاکستان پریمیئرلیگ( پی ایس ایل) سے قومی ٹیم کےلیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئےگا۔ چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرائیں گے۔پی ایس ایل ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب آغاز کا ایک قدم ہے اور پی ایس ایل کےذریعے ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ کو لاہور میں بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی۔