وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر پار کر میں موروں کے مرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلی حیات سے صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا ہے کہ تھر میں چھور کے قریب بنگل رند میں 4مور بیمار ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر ایک خصوصی ٹیم تھر روانہ کی گئی ہے جو کہ بیمار موروں کو الگ جگہ پر رکھ کر انہیں طبی امداد فراہم کرے گی اور علاقے میں موروں کو ویکسی نیشن بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ وائلڈ لائف کو ہدایت کی کہ وہ تھر کے علاقے میں موروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔