counter easy hit

ٹرمپ نے سیلی یٹس کو نوکری سے نکال دیا

ٓامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کو متنازع امیگریشن پالیسی کیخلاف بولنے پر نوکری سے نکال دیا ہے۔ سیلی یٹس کی جگہ ڈینابوئنٹے قائم مقام اٹارنی جنرل کےلیےنامزدہوگئے ہیں۔

Trump has expelled to Sally yates from job

Trump has expelled to Sally yates from job

اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے 100سے زائد اہلکاروں کے بعد قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل بھی ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی کے خلاف ہوگئیں اور اس کو غیرقانونی قراردے دیا ہے۔ کہتی ہیں امیگریشن پالیسی چیلنج ہو تو کوئی وکیل مقدمہ نہ لڑے۔ وائٹ ہاؤس ناراض محکمہ خارجہ کے اہلکاروں پر برہم کہا امیگریشن پالیسی تسلیم کریں ورنہ گھر جائیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے 100سے زائد اہلکار امیگریشن پالیسی کے خلاف ہوگئے۔ کہتے ہیں چند دہشت گرد روکنے کیلیے 20کروڑ افراد پر پابندی درست نہیں ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ناراض محکمہ خارجہ کے اہلکار امیگریشن پالیسی تسلیم کریں ورنہ گھرجائیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے بھی ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کہتی ہیں کہ ٹرمپ کے حکم نامے کو قانونی نہیں سمجھتی۔ امیگریشن پالیسی چیلنج ہو تو کوئی وکیل مقدمہ نہ لڑے۔ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں ووٹنگ آج ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website