امریکا کے ایک کافی شاپ میں امریکی شخص نے مسلمان خاتون کو ہراساں کیا ،غلط زبان استعمال کی اور پوچھا کیا تمھارے پاس گرین کارڈ ہے ؟خاتون نے واقعے کی پوری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کردی ۔
ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں نے امریکامیں بسنے والے مسلمانوں کی مشکلات بڑھا دیں۔اسماء الہونی نامی 39 سالہ مسلمان خاتون کو اٹلانٹا کے ایک کافی شاپ میں امریکی شخص نے ہراساں کیا۔ امریکی شخص روب کوہلرنے پہلے خاتون کی بنا پوچھے تصویرکھینچی۔ خاتون کی جناب سےسوال پوچھنے پر پہلے وہ ہنسا اور خاتون کے سامنے کرسی پر آ بیٹھا۔ان کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور گرین کارڈ کا پوچھا ۔ خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کو3 ملین سے زیادہ دفعہ دیکھا جا چکا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد امریکی شخص نے خاتون سے معافی مانگی ہے۔