پانامہ کیس کی کارروائی میں دلچسپ موڑ ہے جب میاں شریف کے لین دین کا ریکارڈ ہی نہیں اور سفری دستاویزات کا سوال ہوگاکیونکہ میاں شریف کے پاسپورٹ پر قطر کا ویزہ ہی نہیں، اقبال طاہر
پیرس(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما اقبال طاہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانامہ کیس میں شریف خاندان کے پاس منی ٹریل ہے ہی نہیں جس کے جواب میں انہوں نے اس وقت بینکنگ سسٹم کے نہ ہونے کا بہانہ بنایا ہے مگر سفری دستاویزات اور پاسپورٹ وغیرہ تو اس زمانے میں بھی تھیں اب نواز شریف کے والد کے پاسپورٹ پر قطر ک کوئی ویزہ ہی نہیں!کیا یہ معجزاتی خاندان کیا کہ گا کہ سمندروں میں تیر کر عرب ملکوں اور پانامہ کا سفر طے کرتا رہا۔