نواز شریف اور انکے حواریوں کی عقل پر ماتم کرنا چاہیے جو ایک انٹرنیشنل چور کو امیر المومنین بنانے کیلئے کوشاں تھے، خان زاہد اقبال
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر خان زاہد اقبال نے یس اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسکے حواریوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے وہ تو اپنے خوابوں میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا کھیل کھیلنے جا رہے تھے جس میں نواز شریف کو امیر المومنین بننا تھا اور سارا نظام اور مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنا تھا جب کہ وقت نے اسکا اصلی چہرہ انٹر نیشنل چور کی حیثیت سے بے نقاب کر دیا ہے
ان معاشی دہشتگردوں کے ہاتھ میں قومی اہمیت کے منصوبے دیکھ کر اور ملک کی باگ ڈور دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے نہ جانے یہ لوگ اس دفعہ ملک و قوم کے ساتھ کیا کھیل کھیلیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عقل سلیم دے اور ان کے انجام تک پہنچائے۔