لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کو ظالمانہ اور متعصبانہ قراردیتے ہوئے ان کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
The cruel and discriminatory travel restrictions of Trump, Mayor of London
لندن کے میئر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے سے امریکی سلامتی کے تحفظ کے بجائے اسے مزید نقصان پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اعلیٰ امریکی سفارت کاروں سے مل کر اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔ صادق خان نے برطانوی وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک برطانیہ کے دورے کی اجازت نہ دی جائے جب تک سفری پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں ، ورنہ لندن کے عوام ٹرمپ کا خیر مقدم نہیں کریں گے۔