پاکستان اسٹیل کی سی بی اے لیبر یونین کا اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اسٹیل ملز ملازمین نے لیز پر دینے کے فیصلے پر نظر ثانی اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔
پاکستان اسٹیل پیپلز لیبریونین سی بی اے نے لیز پر دینے کے خلاف اسٹیل ملز جناح گیٹ کے سامنے احتجاج کیا ۔ اسٹیل ملز سی بی اے لیبر یونین کے ملازمین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ 2010 میں مستقل کئے جانے والے 5 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا پلان بنارہی ہے ۔ 4ماہ سے ملازمین کو ناہی تنخواہیں ادا کی گئی ہیں اور نہ ہی انھیں مراعات دی گئیں ، جس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔