وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اےکی جانب سے بلاگرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔
Interior minister notice case submit against the news of Bloggers
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا یہ کیسےممکن ہے کہ ایف آئی اے تفتیش کے بغیر کسی کےخلاف مقدمہ درج کرلے، بلاگرز اور ان کے خاندان والے کئی روز تک مشکل صورتحال سے دوچار رہے، ایف آئی اے کو کس نے یہ اختیاردیا کہ وہ ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کرے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ یہ تعین کیا جائے گا کہ ایف آئی اےاس سلسلےمیں بلاجواز طور پر کیوں فعال ہوئی۔