عامر خان کے کاروباری معاملات سے والد آؤٹ جبکہ بیوی اِن ہوگئی ہیں۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فریال نے اپنے شوہر کی پیشہ ورانہ انتظامی ذمےداریاں سنبھال لیں ۔منیجر کے عہدے سے ہٹائے گئے عامر خان کے والد ناراض ہوگئے ۔ سجاد خان کا کہنا ہے کہ بہوفریال سےکبھی بات نہیں کروں گا ۔ باکسرعامرخان کی گھریلو فائٹ سنسنی خیز مراحل میں داخل ہو گئی ہے، سسر نے اپنے گھر کے دروازے بہو پر بند کر دئیے۔ منیجر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر عامر خان کے والد سجاد خان تلملا اٹھے،بیٹے کے اس رویے کو اپنی توہین اور بے عزتی قرار دے دیا اورسارا ملبہ بہو پر ڈال دیا اوربولےکہ بیٹے کے اس اقدام کے پیچھے بہو کا ہاتھ ہے، بیٹے اور پوتی کے لئے ان کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے لیکن بہو کے لئے نہیں ۔ عامر خان اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ امریکا میں ہیں،انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس کا ہارون نے ان سے شکوہ بھی کیا تھا۔