لاہورکےسروسز اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے اسپتالوں کی نجکاری اور دیگر مطالبات کےلیے احتجاج کیا،
ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں بھی کام چھوڑ دیا،انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔لاہورکےسرکاری اسپتالوں میں ان دنوں نجکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔جنرل اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے مظاہرہ کیا۔پھرآج سروسز اسپتال میں پیرامیڈیکل ا سٹاف نے اسپتالوں کی نجکاری اور دیگر مطالبات کےلیے ایڈمن آفس کےسامنےاحتجاج کیااور ان ڈور اور آوٹ ڈور میں بھی کام چھوڑ دیا۔احتجاج کے دوران محکمہ صحت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔