کشمیر یوں کی جدوجہد کی مسلسل حمایت کرنے پر حریت رہنماؤں نے پاکستانی حکومت، عوام اور پاک فوج سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت گزشتہ 7 دہائیوں سے مذاکرات کا ڈرامہ رچا رہاہے لیکن زمینی حقائق جوں کے توں ہیں۔
سعودی عرب کے اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی مسلسل حمایت کی ہے۔جس پر پاکستان کے انتہائی شکر گزار ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ بھارت سے 7دہائیوں میں152مذاکرات کیےگئےلیکن زمینی حقائق نہیں بدلے۔
یاسین ملک ،میر واعظ عمر فاروق ،شبیر احمد شا ہ سمیت دیگر حریت رہنماؤں نے کشمیر کاز کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا ۔