اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی ناکہ پر نوجوان تیمور ریاض قتل کیس کے دوسرے ملزم پولیس اہلکار نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔
Taimoor Riaz murder: another police constable given the arrest
ذرائع کے مطابق تھانہ سبزی منڈی ناکے پر تیمور فائرنگ قتل کیس کے ملزم کانسٹیبل طارق نے گرفتاری دے دی ہے۔ ملزم طارق نے تھانہ سبزی منڈی میں پیش ہو کر گرفتاری دی۔ واقعے کے ایک اور ملزم کانسٹیبل سمیع اللہ نے گزشتہ روز گرفتاری دے دی تھی۔ دونوں پولیس اہلکاروں پر تین روز قبل گاڑی میں سوار نوجوان تیمور ریاض کو ناکے پر نہ رکنے پر گولی مار کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔