بنوں میں تھانامنڈان کے گیٹ پرنامعلوم حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی۔دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کاکہناہےکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا۔
Bannu: terrorist attack on mandan police station, wounding two soldiers, the attackers killed
پولیس ذرائع کے مطابقتھانامنڈان کے دروازے سے نامعلوم خودکش حملہ آور نے بارود سے بھر ی سوزوکی وین پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی۔ حملے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو جزوی طورپر نقصان پہنچا اور دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئےجنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈی پی او فضل حمید کےمطابق پولیس کی فوری کارروائی میں مارے جانے والے حملہ آور کی عمر تقریباً بیس سال تھی اوردھماکے میں دوسو بیس کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ حملے کےبعد علاقے میں سر چ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔