عوام کو انتخاب کاحق دیا اور اب پیپلز پارٹی عوام کو فرعون حکمرانوں کے خلاف لڑنے کیلئے کھڑا کریگی، عبدالستار ملک
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما عبدالستار ملک آف فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی غریب عوام کو پٹواریوں کی غلامی سے نجات دلائے گی۔ اور ان شریفوں کی فرعونیت کا دھڑن تختہ کریگی۔وہ دن دور نہیں جب عوام سر اٹھا کر لوٹ مار کرنے والے شریف چوروں کو چورقرا ر دے کر انجام تک پہنچائیں گے۔