گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے میں شہید ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت سات اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا لردی گئی جبکہ احمد مبین کو کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک بھی کردیا گیا ۔نمازجنازہ میں چیئرمین سینیٹ ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اوروزیراعلیٰ شہبازشریف سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔گزشتہ روزلاہور میں دہشت گردی کے واقعے پر فضا سوگوار ہے۔ کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند اور صوبہ بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری حکام ،کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل صادق علی اوروزیرقانون راناثنااللہ نےبھی شرکت کی۔