فرااسمبلیوں میں بیٹھے گھس بیٹھیے دہشتگردوں کو جب تک پھانسی نہیں دی جاتی ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناممکن ہے ،قاری فاروق احمد فرانس، سید زاہد عباس جرمنی، سید کفایت حسین، فرانس، ملک محمد اجمل سانحہ لاہورنے پوری قوم کے دلوں کو چھلنی کردیا، ہر آنکھ غمناک ہے، پرامن مظاہرین پر بزدلانہ حملہ گھناﺅنی سازش ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین زیدی، ایس ایس پی زاہد اکرام گوندل اور دیگر شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران ایثار اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر کے وطن کی خاطر قربانی دی ہے ۔
ان شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی، اگر جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ کو ثبوتاژنہ کیا جاتا تو المناک حادثہ رونما نہ ہوتا، اسمبلیوں میں موجود دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کر کے نشان عبرت بنایاجانا چاہیے تاکہ ملک میں امن حقیقی معنوں میں قائم ہو سکے۔ دہشگردی کی کمر توڑنے کے دعوے کرنے والے اب اپنے کمین گاہوں میں جا سوئے ہیں اور ملک میں دہشتگردی کا المناک واقعہ انکی نااہلی کا ثبوت ہے۔ ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قوم کا قیمتی اثاثے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان شہیدوں کے درجات بلند فرمائیں اورظلم برپا کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں زلیل و رسوا فرمائیں۔