جناب چوہدری ضیاءمحی الدین کوصدر پی پی پی ضلع گجرات منتخب ہونے پر سیٹھ محمد اسلم اور چوہدری اسحاق کی طرف سے مبارکباد
پیرس(ایس ایم حسنین) جناب چوہدری ضیاءمحی الدین کوصدر پی پی پی ضلع گجرات منتخب ہونے پرپیپلز پارٹی فرانس کے سینئرراہنمائوں جناب سیٹھ محمد اسلم اور جناب چوہدری اسحاق نے دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر دلعزیز لیڈر ہیں اور گجرات کے عوام کی دیرینہ امید ہیں۔ اس وقت قومی سطح کی لیڈرشپ گجرات فراہم کر رہا ہے اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا عروج گجرات سے اٹھے گا۔ بھٹو شہید کے وژن کے امین چوہدری ضیا محی الدین پارٹی کے دور اندیش اور ہرلحاظ سے مضبوط ستون ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ کارکنان اور قومی لیڈرشپ کے درمیان پل کا کردار ادا کر کے سب کے دل جیتے ہیں
ہماری دعا ہے کہ جناب چوہدری ضیا محی الدین بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی کو بام عروج تک پہنچائیں