شریف برادران کی جوتیاں پالش کرنے والے گھٹیا اوربازاری زبان استعمال کررہے ہیں، طل ملال چوہدری اوقات میں رہیں ، ایسی زبان جمہوری روایات کے منافی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے کارکن بولیں گے تو انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، قاری فاروق احمد
پیرس (رضاچوہدری/نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق آحمد فاروقی نے (ن) لیگ کے ترجمان طلال چوہدری کی طرف پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلال بھٹو زرداری کے متعلق توھین آمیز بیان پر شدید احتجاج کرتے کہا کہ طلال چوہدری اپنی اوقات میں رئیں ،سب جانتے ہیں کہ پانامہ کیس میں حکومت کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہا ان کے ترجمان حواس باختہ ہو کر اول فول بک رہے ہیں
سینئر راہنما قاری فاروق آحمد فاروقی نے کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر بے جا تنقید سے طلال چوہدری کا قد نہیں بڑھ سکتا ، ہم اپنی قیادت کے خلاف بازاری زبان استعمال کرنے کی اجازت ہر گز ہر گز نہیں دے سکتے، فریال تالپور نہائت محترم لیڈر ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی روح رواں ہیں وہ پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی کی لیڈر ہیں ان کی شان میں گساتخی کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ بونے لیڈر نہیں جانتے کہ وہ چاند پر تھوک رہے ہیں اور ان کی اپنی تھوک کسی اور پر نہیں ان کے اپنے منہ پر ہی آ رہی ہے۔
بلال بھٹو کی والدہ نانا وزیر اعظم رہے ان کے والد ملک کے صدر رہئے وہ ملک کی اکثریت کے راہنما ہیں ان کے متعلق طلال چوہدری کا بیان سورج کو موم بتی دکھانے کے مترادف ہے لہذا وہ اپنی اوقات میں رئیں بصورت دیگر پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن جواب دینا جانتے ہیں انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری جماعت اوچھے اور کھٹیا بیان بازی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہماری قیادت نے ملک وقوم اور جمہوریت کےلئے جانی قربانیاں دی ہیں جبکہ طلال چوہدری میاں برادران کی جوتیاں پالش کرنے زیادہ ملکی سیاست میں کوئی مقام نہیں اگر وہ سمجھتے ہیں چھوٹا منہ بڑی بات کرکے شاہد وہ لیڈر بن جائیں گے تو واضع رہے کہ وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں