کوئی ان نام نہاد عالمی سطح کے کرپٹ حکمرانوں کو بتائے کہ ان کی جان ثبوت دینے سے چھوٹنی ہے،اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں، چوہدری ساجد گوندل
بارسلونا؍پیرس(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی سپین کے سینئر راہنما چوہدری ساجد گوندل نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں گھٹیہ اور لچر گفتگونشر کروانے سے یاصحافیوں سے موبائل چھیننے سے حکمرانوں اور ان کے ترجمانوں کی گھٹیہ سیاسی تربیت عیاں ہورہی ہے
پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ثبوت ہی نہیں دیے جا رہے باقی دھمکیاں، گالیاں، بکواس دھماکے سب کچھ دیے جا رہے ہیں۔
ان کو خدا کا خوف نہیں عدالت میں ثبوت پیش کیے جاتے ہیں جبکہ حکمرانوں کی عقل کے ترجمان عدالت میں تو تکار اوربھوبھوکار کرنے اور اپنی حاضریاں لگانے جاتے ہیں یہ اتنی بڑی جمہوری ایٹمی ریاست کے نام پر ایک دھبہ ہیں