پیرس، معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ’شاہ نواز ریسٹورنٹ ‘ کا کیانی ریسٹورنٹ اور رائل شاہ جہان کے تعاون سے 26 مارچ کو پاکستانی کمیونٹی کیلئے رنگا رنگ میوزیکل شو کا انعقاد، سی ای او افزان نواز کا معیاری تفریح فراہم کرنے کا عزم
پیرس(ایس ایم حسنین) پیرس میں معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ’شاہننواز ریسٹورنٹ کے مالک سی ای او افزان شاہنواز پاکستانی کمیونٹی کو معیاری تفریح اور دیسی ثقافت کے رنگوں سے لطف اندوز کرنے کیلئے ہمیشہ سے سرگرمرہے ہیں، اب تک وہ بہت سے کامیاب میوزیکل پروگرام منعقد کروا چکے ہیں۔جس میں سال نو اور ویلنٹائن کے موقع پر معروف پاکستانی و انڈین اور فرانسیسی فنکاروں نے جلوے بکھیرے تھے ۔ اس دفعہ 26 مارچ کو ایک اور رنگا رنگ موسیقی کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں معروف پاکستانی و انڈین میوزک انڈسٹری میں یکساں مقبول بلال سعید کو مدعو کیا گیا ہے ان کے علاوہ ’بونافائیڈ ‘ گروپ] بھی پرفارم کرے گا
اس سلسلہ میں سی ای او افزان نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کو ایک فورم پر یکجا کیا جانا چاہیے تاکہ وہ دیار غیر میں اپنی تہزیب و تمدن اور ثقافت کے رنگوں سے قریب رہ سکیں اور سچی خوشی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میوزیکل پروگرام کیلئے ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے جس میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے خصوصی سروسز مہیا کی گئی ہیں