counter easy hit

کیا اس تصویر میں چھپی گڑبڑ تلاش کرسکتے ہیں؟

— فوٹو بشکریہ میٹ لائبر مین ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ میٹ لائبر مین ٹوئٹر اکاؤنٹ

اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں اس میں کیا گڑبڑ ہے جس نے انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا ہے؟

جی ہاں واقعی یہ اسٹرابری کیک کی تصویر رواں ہفتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور بہت کم افراد ہی اس میں چھپی گڑبڑ کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے۔

تو کیا آپ اس کا درست جواب بتا سکتے ہیں؟

یہ تصویر کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدان میٹ لائبرمین نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور اس نے لوگوں کے ذہنوں کو ہلا کر رکھ دیا۔چلیں ہم دوبارہ پوچھتے ہیں کہ کیا آپ اس میں چھپی گڑبڑ کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟اگر نہیں تو جان لیں کہ درحقیقت اس کیک میں لگی اسٹرابریز درحقیقت سرخ رنگ کی نہیں۔جی ہاں واقعی یہ تصویر ہمارے دماغ کے چیزوں کو رنگوں کو درست کرنے کے نظام کی عکاسی کرتی ہے جو کہ ہماری آنکھیں کسی چیز کو دیکھ کر تصور کرتی ہیں۔جہاں تک ان اسٹرابریز کے رنگوں کی بات ہے تو وہ درحقیقت گرے یا خاکستری ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website