counter easy hit

دنیا کی وزنی ترین خاتون کے وزن میں 120 کلوگرام کمی

مصری خاتون ایمان احمد —فوٹو: فائل

ممبئی: دنیا کی سب سے وزنی خاتون کا اعزاز رکھنے والی مصر کی ایمان احمد جلد ہی اپنے اس اعزاز کو کھونے والی ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق علاج کی غرض سے مصر سے ہندوستان کے سیفی ہسپتال لائی جانے والی ایمان احمد کا وزن 1 ماہ میں 1200 کلوگرام تک کم ہوچکا ہے۔

سیفی ہسپتال میں ایمان احمد کا کیس دیکھنے والے ڈاکٹر مفضل لکڑاوالا کا کہنا ہے کہ وہ مریضہ کی جینیاتی ٹیسٹ رپورٹ کے انتظار میں ہیں جس کے بعد انہیں معدے کی سرجری کے عمل سے گزارا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 11 فروری کو وزنی خاتون ایمان کو مصر سے کارگو طیارے کے ذریعے ہندوستان بھیجا گیا تھا اور انہیں گھر سے ایئرپورٹ منتقل کرنے کے لیے کرین کی مدد لینا پڑی تھی۔

مزید پڑھیں: دنیا کی وزنی ترین خاتون سرجری کیلئے بھارت روانہ

سیفی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایمان احمد کی صحت میں واضح بہتری سامنے آئی ہے تاہم اس دوران انہیں فالج کے متعدد دورے پڑے۔ڈاکٹرز پرامید ہیں کہ خاتون کے وزن میں مزید کمی کے بعد جب وہ ایم آر آئی مشین میں جانچ کے قابل ہوں گی تو ان فالج کے حملوں کی وجہ تلاش کی جاسکے گی۔اس وقت میڈیکل ٹیم وزنی ترین خاتون کی جانچ کے لیے پورٹیبل ایکس رے مشین استعمال کررہی ہے۔وزن میں 120 کلوگرام کمی کے بعد خاتون کو کھانے پینے میں لاحق مسائل بھی کافی حد تک کم ہوچکے ہیں اور اب وہ واضح گفتگو کرپارہی ہیں۔ڈاکٹرز کو امید ہے کہ وہ بہت جلد اپنے پیروں پر بھی کھڑی ہوجائیں گی۔خیال رہے کہ ایمان احمد 25 سال سے ہلنے جلنے اور گھر سے نکلنے سے قاصر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website