بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی فاسٹ بولر اشانت شرما اور آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان اسٹیو اسمتھ کے درمیان لفظی جنگ نے میڈیا میں خوب جگہ پائی۔میڈیا میں جس چیز پر سب سے زیادہ بحث کی گئی وہ اشانت شرما کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کو دیکھ کر بنائی جانے والی عجیب و غریب شکلیں تھیں جسے میچ کے دوران بھی کئی بار ‘ری پلے’ کیا گیا۔اب ان کی جانب سے بنائی جانے والی یہ شکلیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ہوگئی ہیں، یہی نہیں بلکہ اس پر ایک کھیل بھی ایجاد کرلیا گیا ہے۔آپ کو مینیقن چیلنج اور آئس بکیٹ چیلنج تو یاد ہی ہوگا جنہوں نے پوری دنیا کو اپنی سحر میں لپیٹ لیا تھا۔
اسی طرح اب کرکٹ کی دنیا کو ‘اشانت گیم فیس چیلنج’ نے اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے اور ہر کوئی اشانت شرما جیسی شکلیں بنانے کا چیلنج دوسروں کو دے رہا ہے۔اس سلسلے میں بھارت میں دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز میں موجود سابق بھارتی و آسٹریلوی کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز نے بھی یہ چیلنج لیا اور انہوں نے بھی اشانت شرما جیسی شکل بنانے کی کوشش کی۔سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹرز اشانت شرما سے بہتر شکلیں بنانے میں کامیاب رہے یا نہیں اس کا فیصلہ آپ خود وڈیو دیکھ کر کرسکتے ہیں۔