counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ

NASIR, JAMSHED, IS, BEING, CAUGHT, BY, LAW, ENFORCEMENT, AGENCIESپاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کے ملوث ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے برطانیہ جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان نیوز کو بتایا کہ ناصر جمشید سے تفتیش کیلئے دو رکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ناصر جمشید کے کردار پر انہیں معطل کر دیا تھا۔آفیشلز کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم اور بورڈ کے قانونی منیجر سلمان نصیر ویزا موصول ہونے پر معاملے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر برطانیہ جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید اور یسف نامی بکی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا جہاں ضمانت پر بعد میں تینوں کو رہا کردیا گیا تھا تاہم ناصر جمشید کا پاسپورٹ حکام نے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ناصر جمشید کے انگلش بکیز کے ساتھ روابط ہیں اور انہوں نے ہی اس مقدمے کے دو مرکزی ملزمان خالد لطیف اور شرجیل خان کا بکیز سے رابطہ کروایا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website