نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا)کا تھیٹر میوزک میلہ جاری ہے ۔ بین الاقوامی فیسٹیول میں پہلی مرتبہ فلسطینی فنکار بھی اپنے جوہر دکھا رہے ہیں ۔
16 مارچ سے شروع ہونے والےچھٹے سالانہ میلے کی سب سے خاص بات اس برس پہلے مرتبہ اس میں فلسطینی فنکاروں کی شرکت ہے۔ ’ریٹرن ٹو فلسطین‘ کے نام سے عربی اور انگریزی زبان کا یہ ڈرامہ دی فریڈم تھیٹر‘ نامی فلسطینی طائفہ کی پیشکش ہے، جبکہ آرٹسٹیک ڈائریکٹر،فریڈم تھیٹر گروپ یہ تمام فنکار جنین کے مہاجر کیمپ میں واقع ہمارے تھیٹر اسکول سے ہیں اور انکا تعلق فلسطین کے مغربی کنارے سے ہے۔ رفیوجی کیمپس کی عکاسی کرتا یہ ڈرامہ فلسطینی نژاد امریکی شخص کے گرد گھومتا ہے، جو پہلی بار فلسطین آتا ہے۔ اس کھیل میں فلسطین کی جن کہانیوں کی ڈرامائی عکاسی کی گئی ہے ، وہ ہم نے گزشتہ تین سال میں اکھٹی کی ہیں۔ ناپا کے اس انٹرنیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول میں فلسطین ہی نہیں بلکہ عنقریب امریکا، برطانیہ، نیپال اور اٹلی سے آئے ہوئے گروپ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جو دو اپریل تک جاری رہے گا۔