کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر برساتی نالے کا سلیپ ٹوٹنے سے ڈمپر الٹ گیا۔ واقعہ میں ڈمپر کا کنڈکٹر ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔
کوئٹہ: ڈمپر الٹنے کا واقعہ میکانگی روڈ کے قریب پیش آیا۔ جس میں ہارڈ وئیر کے سامان سے بھرے ڈمپر کا ٹائر برساتی نالے کے سلیپ کے اوپر آیا تو سلیپ ٹوٹ جانے کے باعث ڈمپر الٹ گیا۔ ڈمپر کے نیچے آ کر ڈمپر کا کنڈکٹر عزت اللہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کنڈکٹر کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔