counter easy hit

صدر اور وزیراعظم کا 23 مارچ پر پیغام، مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی

23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے۔ اس موقع پر لاہور میں مینار پاکستان پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے رنگ ونور میں نہائے گریٹر اقبال پارک کا نظارہ کیا۔آتشبازی کے دوران فضاء مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

The president and the prime minister message on March 23, Spectacular fireworks on Minar-e-Pakistan

The president and the prime minister message on March 23, Spectacular fireworks on Minar-e-Pakistan

یوم پاکستان کے اس موقع پر صدر، وزیراعظم، اور آرمی چیف نے اپنے خصوصی پیغامات میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اب ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے۔ 23 مارچ 1940ء کو لاہور میں مینار پاکستان پر قرار داد پاکستان منظور ہوئی،تجدید پاکستان سے تکمیل پاکستان کا سفر جاری ہے اور اس عزم کا اعادہ ہر سال اسی گراؤنڈ میں کیا جاتا ہے۔ مینار پاکستان کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، جسے دیکھنے کے پورا لاہور شہر اُمڈ آیا، جیسے ہی 12 بجے آتشبازی شروع ہوئی، گریٹر اقبال پارک رنگ و نور میں میں نہا گیا۔ رنگ و نور کا نظارہ کیا چھوٹے، بڑےسبھی عمر کے لوگوں نے، خواتین اور بچے تو خوشی سے نہال تھے۔ آنکھوں میں طمانیت اور زبان پر پاکستان زندہ باد کے نعرے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ دشمنان وطن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ قوم آج بھی متحد اور دشمنوں کو شکست فاش دینے کے لئے پُر عزم ہے۔یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے، مال روڈ پر پنجاب اسمبلی اور دیگر سرکاری عمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website