چیئرمین تحریک انصاف آج لاہور میں نو منتخب تنظیموں کے رہنمائوں ، سینئر صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے
لاہور: پانامہ کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر عمران خان پارٹی تنظیموں کو فعال بنانے کے مشن پر نکل پڑے ۔ پانامہ کیس کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی کے لئے عمران خان آج لاہور میں تنظیموں کو اعتماد میں لیں گے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور میں بھرپور مصروف دن گزاریں گے ۔ عمران خان کے دورہ لاہور میں تحریک انصاف کی لاہور تنظیم بھی چیئرمین سے اپنے لاہور دفتر کے لئے ٹائم لینے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ عمران خان آج لاہور کی نومنتخب تنظیموں کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے جبکہ چیئرمین سیکرٹریٹ میں وسطی پنجاب کی تنظیم بھی مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں کروائے گی ۔ عمران خان پانچ بجے سینئر صحافیوں سے بھی چیئرمین سیکرٹریٹ میں ملاقات کریں گے۔