counter easy hit

گستاخانہ مواد کی اشاعت کے الزام میں تین ملزموں کا سات روزہ ریمانڈ

ملزموں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا

Seven-day remand of three suspects in connection to the publication of the Blasphemous content

Seven-day remand of three suspects in connection to the publication of the Blasphemous content

اسلام آباد  ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ڈالنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کا انسداد دہشت گردی عدالت سے سات روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ ، تین گرفتار ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کر دیئے گئے ۔ آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے تین گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا ۔ ایف آئی اے نے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے برآمد کمپیوٹر فرانزک رپورٹ کے لئے بھجوا دیئے ہیں ۔ عدالت نے ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website