counter easy hit

فیکا بڑی رکاوٹ، کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں، شہریار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول سیریز کھیلنے سے انکار پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے خلاف ایک بار پھر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔

Fica a major hurdle, any test team is not ready to come to Pakistan, Shaharyar

Fica a major hurdle, any test team is not ready to come to Pakistan, Shaharyar

اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے نقصان کی تلافی کے لئے بھارتی بورڈ کو عدالت میں لے جانے کی دھمکی دے چکا ہےاور اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا ہے کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے باوجود فی الحال بنگلہ دیش سمیت کوئی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے۔ ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیکیورٹی معاملات پر فیکا کو بھی قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ایس ایل فائنل کے بعد ہمارا کیس مضبوط ہوا ہے۔ پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے جمعرات کو جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نومبر دسمبر میں بھارت نے پاکستان کے خلاف مکمل سیریز کھیلنا تھی۔ اپریل میں آئی سی سی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے اور اس کے بعد متحرک انداز میں بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔قانونی کارروائی کے لئے تمام چیزیں تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی حالات کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن فیکا پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ فیکا نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ لیکن برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کرنے سے منع کردیا ہے۔ شہریار خان نے آئر لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آنا چاہتی ہے، جبکہ نیپال کی اے ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والی کوئی ٹیم پاکستان آئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website