اسرائیل میں سالانہ’ ٹف مڈر ریس ‘ کا انعقاد کیا گیا،مٹی،کیچڑ اور مشکل رکاوٹوں کو عبور کرنے کے انوکھے اور دلچسپ مقابلے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
دنیا بھر میں منعقد کی جانے والی مختلف اور دلچسپ تقریبات جہاں صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں، وہیں شرکا کے لئے ذہنی پریشانیاں دور کرنے کا بھی سبب بنتی ہیں۔ اسی سلسلے میں اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں بھی کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیاجس میں 5 ہزار سے زائد مرد اور خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیا اور مشکل رکارٹوں سے بھرا13کلو میٹر کا فاصلہ نہایت پھرتی سے طے کیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں حصہ لینے والے شرکا کیچڑ ، تالابوں، کیچڑ سے بھرے گڑھے،ٹھنڈے پانی سے بھری سرنگیں اور راستوں میں نصب خاردار تاروں سے گزر کر کئی مشکلات عبور کرکے خود کو مضبوط ترین ثابت کرنے کی کوشش میں محو نظر آئے۔