counter easy hit

جسم سے مردہ خلیے نکال کر بڑھتی عمر کے اثرات کا خاتمہ کریں

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم سے مردہ خلیوں کو نکال دیا جائے تو اس سے بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کیا جا سکتا ہے۔

The dead cells are removed from the body by eliminating the effects of aging

The dead cells are removed from the body by eliminating the effects of aging

ہالینڈ کی ایراسمس یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے سائنسدان پیٹر کائزر کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردہ خلیوں کے انخلاء سے کسی بھی انسان کی زندگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تحقیق میں چوہوں پر تجربہ کیا گیا اور ان کے جسم میں ایسا مواد شامل کیا گیا جس نے مردہ خلیوں کو خارج کردیا جس کے بعد ان چوہوں کی کھال میں دوبارہ افزائش کے آثار دیکھے گئے، ان کے گردوں کی کارکردگی بہتر ہوگئی اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بھاگنے لگے۔ سائنسدانوں کی ٹیم اب یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا مردہ خلیوں کے انخلاء کے بعد چوہوں کی زندگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر پیٹر کائزر کا کہنا ہے کہ انسانوں کے معاملے میں بھی یہ تحقیق کام آ سکتی ہے، 65؍ سال کی عمر میں انہیں ایسی ویکسین یا دوا دی جائے جس سے ان کے مردہ خلیے خارج ہوجائیں اور وہ خود کو دوبارہ جوان محسوس کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنس کی مدد سے ایسا جلد ممکن ہو سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website