اسلام آباد/پیرس(ایس ایم حسنین) قومی اسمبلی کے فلور پر جہاں بے وفائیوں کے چرچے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا اور نہ ہی جذبات ہوتے ہیں وہیں تحریک انصاف کے بے مثال راہنمائوں نے جذباتی لگائو اور وفاداری کے ناقابلِ فراموش نقوش بھی چھوڑے ہیں۔ یہ بات تحریک انصاف فرانس کے ہردل عزیز راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے یس اردو نیوز سے طویل دورانیے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لیڈر بھی بے مثال ہیں اور انھیں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اور علی محمد خان جیسے بے مثال ساتھی بھی میسر ہیں ۔ جنھوں نے علی الاعلان اپنے لیڈر کی خاطر نہ صرف قربانیاں دیں بلکہ سپریم قومی اداروں کی ہٹ دھرمی کیخلاف اپنے لیڈر کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف اب ایک مکمل ابدی تحریک کا روپ دھار چکی ہے جس نے پاکستان کے مستقبل میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے ہیں۔ انشااللہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی جمہوریت کیلئے زہر قاتل بننے والے تمام عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اسے مکمل جمہوری نظام کی شکل دی جائے گی۔