counter easy hit

ڈاکٹر عاصم کیس، جسٹس فاروق کا فیصلے میں ترمیم سے انکار

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا،جسٹس فاروق شاہ نےفیصلے میں کسی قسم کی ترمیم سےانکار کر دیا ،معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیج دیا گیا ۔

Dr Asim case, Justice Farooq refuses to amendment in the decision

Dr Asim case, Justice Farooq refuses to amendment in the decision

ڈاکٹرعاصم کےمچلکوں کی تصدیق اورپاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے معاملے پر جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں بینچ نےفیصلےمیں کسی قسم کی ترمیم سےانکار کر دیا ہے۔ جسٹس فاروق شاہ نے کہا ہے کہ محفوظ فیصلےمیں کسی قسم کی فل اسٹاپ اورکوماکی تبدیلی بھی نہیں کر سکتے۔ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکلانےمچلکوں کی تصدیق اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے عدالتی حکم میں ترمیم کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں بھی عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق پاسپورٹس انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے گئے، تاہم سندھ ہائی کورٹ کے ناظر نے دوسرے بینچ کے حکم کے مطابق پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ درخواست میں عدالتی حکم میں ترمیم کرکے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق اور ریلیز آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website