کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔
کورکمانڈرلاہورنے کہا کہ جوانوں نےقومی فریضہ انجام دیتےہوئےجام شہادت نوش کیا، حملہ کرنیوالوں کو سزا دیے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن بلاامتیازجاری رہےگا۔
لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی آمد پر زخمیوں اور ان کے لواحقین نے جوش و جذبات میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اوردہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کا مطالبہ کیا۔ لیفٹننٹ جنرل صادق علی نے شہر اور گردو نواح میں سرچ آپریشن اور دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہمت و حوصلے کی داد دی۔