ملک میں بجلی کی پیداوار اور طلب کا فرق ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، بجلی کی پیداوار 12ہزار میگا واٹ، طلب ساڑھے17ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگئی، جس کے باعث شہروں میں لوڈشیڈنگ 8 گھنٹےجبکہ دیہات میں12 گھنٹےتک پہنچ گئی۔
حکومتی دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن ایک بار پھر بے قابو ہورہا ہے،ملک میں بجلی کے بحران کے ساتھ شارٹ فال میں اضافہ ہوا، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار
5 سو میگاواٹ ہو گیا ۔ لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال 1400 میگاواٹ سے بڑھ گیا ،بجلی کا کوٹہ 2 ہزار طلب 3400 میگاواٹ ہے۔ ایک ہزار میگا واٹ قلت کےباعث لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ بڑھ رہی ہے ۔ پیپکو ذرائع کے مطابق کراچی الیکٹرک کو روزانہ 600 میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے۔ نیشنل کنٹرول سینٹر اسلام آباد بڑے شہروں میں خود لوڈ شیڈنگ کروا رہا ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے اضافی لوڈ شیڈنگ کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔