counter easy hit

فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پاکستان فرانس بزنس کونسل وفد سے ملاقات کی۔

French companies wishing to invest in Pakistan

French companies wishing to invest in Pakistan

ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں کام کرنے والی دنیا کی بڑی فرانسیسی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے و بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے ٹیکنالوجی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کریں، صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے مصنوعات میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی، پاکستان کی برآمدات دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلیے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کیا ہے، سی پیک کے ذریعے خطے میں علاقائی روابط و تعاون کو فروغ ملے گا، حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران معاشی اصلاحات و امن امان کی بحالی ممکن بنائی، اصلاحات کی بدولت ملکی خسارے میں 50 فیصد کمی اور شرح نمو 5 فیصدتک پہنچ گئی۔ گزشتہ دوسال سے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی بڑی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دیں، دہشت گردی سے مستقل نجات کے لیے متبادل کے طور پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا، امن و معاشی استحکام کے لیے علاقائی تعصبات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر فرانس پاکستان بزنس کونسل کے سر براہ تیری فلیملین نے کہا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قابل قدر قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے فرانس اور دیگر یورپی ممالک پاکستان میں پیدا ہونے والے نئے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انفرااسٹرکچر، انرجی، زراعت، دفاع اور ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website