دادو میں 22 اپریل کو جلسے کی دعوت قبول کر لی ، نواز لیگ اور پی پی کے مک مکا سے عوام کو بچائیں گے :عمران خان
کراچی: سندھ سے سینئر سیاستدان لیاقت جتوئی عمران خان سے مل گئے ۔ تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان دادو میں 22 اپریل کو جلسہ میں کریں گے۔ کپتان کہتے ہیں سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنےدیں گے ۔ عمران خان نے سندھ کے عوام کو ظلم اور استحصال سے بچانے کا اعلان کر دیا ۔ لیاقت جتوئی نے دادو میں 22 اپریل کو جلسے کی دعوت قبول کر لی ۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے لیاقت جتوئی سے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کے وبال سے اپنی قوم کو بچائیں گے ۔ سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔ مسلم لیگ نون کے سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ظلم اور استحصال سےعاجز آچکے ہیں اور عمران خان کے انتہائی شدت سے منتظر ہیں ، سندھ میں آئندہ حکومت انشاء اللہ تحریک انصاف بنائے گی۔