جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات کےسلسلے میں نوشہرہ میں کل سے اجتماع کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں امام کعبہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق تین روزہ عالمی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پرامام کعبہ خطبہ جمعہ دیں گےاورنماز پڑھائیں گے، امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعث ِ سعادت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے کہ ہماری سرزمین پرحرمین شریفین کی اہم شخصیات آرہی ہیں۔ دوسری جانب امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم الطالب پشاور پہنچ گئے ، ان کے ہمراہ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عزیز آل شیخ بھی ہیں۔