وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں چین کی سفارتی اور میٹریل سپورٹ قابل تحسین ہے، سی پیک خطے کےعوام کوآپس میں جوڑنےکی سوچ کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نوازشریف سے چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کمیٹی کےوفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین کےپارلیمانی وفدکےدورے سے پارلیمنٹ کےمابین مضبوط روابط قائم ہوں گے،دونوں ملکوں کے درمیان سدابہار اسٹرٹیجک پارٹنرشپ بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلےماہ چین کے صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کروں گا،منصوبےسے خطے کےممالک کے درمیان باہمی تجارت بڑھےگی۔ سیاسی مشاورتی کانفرنس کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان میں گرم جوش خیرمقدم پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی دورے سے پاک چین برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔