counter easy hit

معاشی ترقی کے لیے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز معاشی بہتری تک رہےگی، معاشی ترقی کے لیے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے،کراچی میں امن کےبعد امن خراب کرنیوالےکہیں چھپ تونہیں گئے؟

Rangers appointment is essential for economic development, Governer Sindh

Rangers appointment is essential for economic development, Governer Sindh

محمد زبیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کا سو فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے،یہ حقیقت ہےکراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی،جب تک ضروری ہوا رینجرز کراچی میں رہےگی۔ انہوںنے کہا کہ نائن زیرو پر تالے لگے ہیں اور کوئی بھی ان تالوں کو کھلوانے کا مطالبہ نہیں کر رہا ۔بانی ایم کیو ایم اب تاریخ کا حصہ ہیں ،ایم کیو ایم لندن کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سب پاناما کے فیصلے کے منتظر ہیں ،فیصلہ جلد آجانا چاہیے ،فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک جنرل تھے جیسے باقی جنرل ہیں،وہ بھی ایک عام انسان تھے ان کو زیادہ بڑا نہ بنایا جائے۔ کراچی کے حوا لے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں دنیا بدل چکی ہے،تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی کراچی کو اب بند نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے2004 میں دلی کی جو بات کی تھی وہ 2013 سے زیادہ خطرناک ہے۔دلی میں خطاب کا ایک علامتی پہلو ہےجس میں انہوں نے تقسیم پر معافی معانگی تھی،بانی ایم کیو ایم اس وقت جنرل پرویز مشرف کے اتحادی تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website