ضرورت ایجاد کی ماں ہےْ، مہنگے پیٹرول اور گیس کی عدم دستیابی میں گاڑی کیسے چلے، توجناب اس مشکل کا حل الیکٹرک کار کی صورت میں منظر عام پر آچکا ہے۔
ایکسپو سینٹر میں جاری ’مائی کراچی نمائش‘ میں گاڑی کو پیش کیا گیا ہے، کار ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 8 گھنٹے تک چلتی ہے۔ اسکی قیمت کا تعین حکومت سے مذاکرات ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا جبکہ گاڑی دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر پہنچ رہی ہے۔ گاڑی 2 اور 4 دروازوں کے2 ماڈلز میں پیش کی گئی ہے، اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو ایکسپو سینٹر کا ایک چکر لگالیں۔