کراچی کے مسائل حل کرنے میں سندھ حکومت کی ناکامی کے خلاف پاک سرزمین پارٹی کا پریس کلب پر دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے ۔
Karachi: PSP picket sit enter into the third day
پاک سرزمین پارٹی کے سر براہ مصطفیٰ کمال نے آج سےکراچی کے مختلف علاقوں اور ملک کے 20 سے زائد مقامات پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر کراچی کے حقوق کے لئے دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔ رات گئے کارکنان سے خطاب میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وہ لوگ نہیں جو پریس کانفرنس کرکے آرام سے بیٹھ جائیں گے جبکہ 3 مارچ سے آج تک جتنی بھی باتیں کی ہیں ان سب پر قائم ہیں اور رہیں گے۔