لاہور سے ویسٹ انڈیز روانہ ہونے والوں میں میں کپتان کے علاوہ اظہر علی،یاسر شاہ، عثمان صلاح الدین اور محمد عباس شامل ہیں۔
لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی لاہور سے کالی آندھی کے دیس روانہ ہو گئے،کچھ پلیئرز کراچی سے روانہ ہوں گے۔ جو کرکٹرز لاہور سے ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوئے،ان میں کپتان کے علاوہ اظہر علی،یاسر شاہ، عثمان صلاح الدین اور محمد عباس شامل ہیں،لاہور سے جانے والے کھلاڑی براستہ دبئی ویسٹ انڈیز پہنچیں گے،کراچی میں موجود کھلاڑیوں کی روانگی بھی آج شام تک متوقع ہے،پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ شیڈول ہیں،پہلا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔