سربراہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی افتخار محمد چوہدری کی پریس کانفرنس
کراچی(یس اردو نیوز)سربراہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ مشرف پر غداری کا الزام ہے ‘ اتحاد تو کیا مشرف سے ہاتھ ملانا بھی مشکل ہے ‘ عمرا ن خان 120 دن میں وزیر اعظم نہیں بن سکے ‘ زرداری صاحب کے جو لوگ غائب ہوئے ہیں وہ بہتر جانتے ہیں ‘ دوسرے صوبوں کی طرح سندھ میں بھی کرپشن اور بدعنوانی ہے۔کوئی قانون نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے ۔ اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہاکہ مشرف پر غداری کا الزام ہے اتحاد تو کیا مشرف سے ہاتھ ملانا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کو معلوم ہو گا کہ ان کا دوست کیوں غائب ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان 120 دن میں وزیر اعظم نہیں بن سکے۔ زرداری صاحب کے جو لوگ غائب ہوئے ہیں وہ بہتر جانتے ہیں یہی حالات رہے تو صورتحال مزید خراب ہو گی۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے حالات کا موازنہ کیا دوسرے صوبو ں کی طرح یہاں بھی کرپشن اور بدعنوانی موجود ہے۔ صفائی کا فقدان ہے۔ پانی و بجلی سے عوام محروم ہیں۔ کوئی قانون نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔