عبدالستار ملک آف لالہ موسی ( فرانس ) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسی کی دعوت پر چوہدری محمد رزاق آف ڈھل بنگش( فرانس ) ۔ ملک محمد اجمل آف سرائے عالمگیر ( بیلجیئم ) صاحبان سینئرز رہنما ئوں کا پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی آفس پاکستان پیپلزپارٹی سٹی لالہ موسی کا وزٹ اور سینئر راہنمائوں سے ملاقات۔اس موقع پر ملک محمد شفیق امجد سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی لالہ موسی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور مالا پہنائی ۔چوہدری تنویر اشرف کائرہ صاحب سابق وزیر خزانہ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کا لالہ موسی آنے پر ان کا پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔