کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کہتے ہیں کراچی میں امن واپس لانے میں عوام نے سب سے اہم کردار ادا کیا ۔ شہر کے حالات کو ماضی کی طرف کبھی نہیں جانے دینگے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگی ۔ ملک بھر سے پندرہ ٹیموں نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ، مردوں کے ساتھ خواتین کھلاڑی بھی کہاں پیچھے رہنے والی تھیں واپڈا نے وومن کیٹگری کے مقابلوں میں میدان مار لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھاکہ شہر قائد میں امن کا سہرا کراچی والوں کے سر جاتا ہے عوام کے ثابت قدم رہنے سے امن بحال ہوا ۔ کھیلوں کی اختتامی تقریب میں مختلف صوبوں کی ثقافت کو رنگا رنگ انداز میں پیش کیا ،مینز ایونٹ میں آرمی پہلے واپڈا دوسرے اور فضائیہ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ ویمن کیٹیگری میں واپڈا نے پہلی آرمی دوسرے اور ایچ ای سی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔